Royal TV

News you can trust

Advertisement

برازیل کے لیجنڈری فٹبالر را برٹو کارلوس نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا

فٹبال کی دنیا کے عظیم اور مایہ ناز کھلاڑی رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر نے تقریباً 4 ہفتے قبل کلمہ شہادت پڑھ کر دینِ اسلام قبول کیا۔ ترکیہ کی حکمران جماعت کے رکنِ پارلیمنٹ علی شاہین کے ایک دعوے کے مطابق، برازیلین ایسوسی ایشن آف اسلامک جیورسٹ کے ڈپٹی چیئرمین شیخ جہاد حمادہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رابرٹو کارلوس ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہوں نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کر لیا ہے۔ اگرچہ یہ خبر دنیا بھر کے فٹبال شائقین کے لیے انتہائی خوش آئند اور حیران کن ہے، تاہم رابرٹو کارلوس یا ان کی منیجمنٹ ٹیم کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ یا ذاتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔