Royal TV

News you can trust

Advertisement

قلعہ عبداللہ پولیس وین پر مسلح افراد کا دھاوا، 15 قیدی چھڑا کر لے گئے

کوئٹہ: قلعہ عبداللہ میں ہڑتال کے باعث مرکزی شاہراہ بدستور بند ہے، جبکہ عبداللہ خان کراس کے مقام پر پولیس وین کو روک کر 15 قیدیوں کو فرار کرانے کا انتہائی سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین کو روک کر اس میں موجود 15 قیدیوں کو اتار لیا اور مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔