Royal TV

News you can trust

Advertisement

کوئٹہ: زرغون روڈ پر نجی ہسپتال میں میڈیکل نمائندے پر مبینہ تشدد ،روڈ احتجاجاً بلاک

کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر میڈیسن کمپنی کے نمائندے پر گارڈز کی جانب سے تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں نمائندہ زخمی ہو گیا اور اس کے سر پر چوٹیں آئیں۔ واقعے کے خلاف فارما ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے امداد چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا، جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فارما ایسوسی ایشن نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔واقعے کے حوالے سے نجی ہسپتال کی انتظامیہ یا گارڈز کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔