Royal TV

News you can trust

Advertisement

جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو بھی معطل، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو بھی نہیں چلائی جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو ٹکٹوں کی رقم واپس (ریفنڈ) کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں ہی منسوخ کر دیا گیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مسافروں نے ٹرین سروس کی بار بار معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز ٹرینیں منسوخ کیے جانے سے ان کے سفری منصوبے متاثر ہوتے ہیں اور انہیں مالی و ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ریلوے حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرین سروس کو بلا تعطل بحال رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔