کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 26 اگست 2026ء، بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے 24 اگست 2026ء کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کے کیبنٹ ڈویژن کے 21 اگست 2026ء کے اعلامیے اور بلوچستان حکومت کی سالانہ تعطیلات سے متعلق سرکلر کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔ تعطیل 12 ربیع الاول 1448 ہجری کے موقع پر ہوگی۔صوبائی حکومت نے متعلقہ تمام انتظامی و سرکاری اداروں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، جبکہ اعلامیے کی نقول صوبے کے اعلیٰ انتظامی افسران، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کو اعلامیہ مقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں وسیع تشہیر کے لیے جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
بلوچستان میں 12 ربیع الاول کے دن 26 اگست بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی، سرکاری اعلامیہ جاری –













