مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان مینا مجید بلوچ نے سرانان بازار میں محنت کش مزدوروں پر فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بچوں کے لیے رزق حلال کمانے والے بے گناہ مزدوروں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی اور انسانیت پر بزدلانہ حملہ ہے۔ جو ہاتھ اپنے خاندان کی کفالت کے لیے محنت کرتے ہیں ان پر گولیاں برسانا کسی بھی باضمیر معاشرے کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ دہشت گرد یہ جان لیں کہ معصوم محنت کشوں کو نشانہ بنا کر وہ بلوچستان کے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ریاست اور عوام اس بربریت کے خلاف متحد ہیں اور امن کے دشمنوں کو ان کے کیف کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سفر انشاءاللہ قائم رہے گا۔
سرانان بازار میں محنت کش مزدوروں پر فائرنگ انسانیت کا قتل اور کھلی سفاکیت ہے: مینا مجید بلوچ













