انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: پشتونخوامیپ
بی ایل اے اور دیگر مسلح عناصر کی پشتونخوا وطن میں کارروائیاں اور بے گناہ شہریوں و مزدوروں کا قتل شدید قابلِ مذمت ہے، لیکن دہشت گردی کے واقعات کو عوام کے حقوق سلب کرنے یا سویلین اتھارٹی ختم کرنے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پشتونخوامیپ) کا کہنا ہے کہ سرانان میں پہلے تھانہ اڑایا جانا اور چند روز بعد 5 مزدوروں کا قتل، صوبائی حکومت، محکمہ داخلہ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ پشین کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔
پشتونخوا وطن میں بے گناہ مزدوروں کا قتل اور تھانہ اڑایا جانا قابلِ مذمت ہے، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے













