Royal TV

News you can trust

Advertisement

خضدار شفیق مینگل کے گھر پر فائرنگ، محافظوں کی جوابی کارروائی، ایک حملہ آور زخمی ہونے کی اطلاع۔

خضدار ضلع خضدار کے علاقے توتک میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے بعد محافظوں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کی حملے کے دوران محافظوں اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر ایک حملہ آور زخمی ہوا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جن کا سیکیورٹی فورسز نے تعاقب شروع کر دیا ہے علاقے میں مزید کارروائی جاری ہے تاحال حملے میں کسی جانی نقصان کی مزید اطلاع موصول نہیں ہوئی