Royal TV

News you can trust

Advertisement

عمران خان ایک selfless‘ انسان ہیں جو پاکستان کی جیت کے لئے کھیلتے تھے۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے کرکٹ عمران بھائی کی وجہ سے شروع کی ، جب میں نے بھاگنا شروع کیا توپھر Sprint لگانا شروع کیں ، اُس کے بعد اُڑنا شروع کیا اور اُس کے بعد یہ سوچنا شروع کیا کہ اب وہ ایک دن آئے گا جب میں عمران خان کے ساتھ کھیلوں گا، لیکن وہ ریٹائر ہوگئے۔پھر ارادہ کیا کہ اگر میں اُن کے ساتھ کھیل نہیں سکا تو اُن سے ایک بار ملوں گا ضرور، پھر اُس کے بعد انہوں نے مجھ سے بہت لاڈ کیا، پروگرام کے میزبان نے کہا ’’اب تو دل نہیں چاہتا ہوگا‘‘ اس سوال پر شعیب اختر نے ایسا جواب دیا کہ تمام حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے، شعیب اختر نے کہا ’’ میں آپ جیسا نہیں ہوں اوپنلی بات کرتا ہوں‘‘۔