انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں صبح سے جاری مسلسل بونداباندی اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے پچ کو کورز سے ڈھانپ دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مقررہ وقت پر ٹاس نہیں ہو سکا۔گراؤنڈ سٹاف موسم بہتر ہونے پر پچ اور گراؤنڈ کو خشک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس کے بعد امپائرز پچ کا معائنہ کر کے ٹاس اور میچ شروع ہونے کے نئے وقت کا اعلان کریں گے۔
پاک انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ کاٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار













