Royal TV

News you can trust

Advertisement

کشمیر کے عوام نے ووٹ سے دنگا فساد کو شکست دے کر ترقی کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بہت مشکل حالات میں بہترین فیصلہ کیا، اپنی بہتری، ترقی کا فیصلہ کیا، دنگا فساد، قتل و غارت، خون خرابہ، احتجاج، دکانیں بند کرادو، ہڑتالیں کرادو کی سوچ کو آزاد کشمیر کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے بہت بڑی شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شرپس*ند عناصر پاکستان اور آزاد کشمیر کو لڑانا چاہتے تھے، ان کے لیے شکست فاش ہے، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے جو پوری وادی میں پھیلے، آزاد کشمیر کے عوام کو پتا تھا کہ ان کو کس چیز کی ضرورت ہے، پنجاب اور وفاق میں کیا کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پر اب بہت بڑی ذمہ داری ہے اور جس دن کابینہ وجود میں آئے گی اور وزیراعظم حلف لے گا تو ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے ایک دن بھی نہیں ہے، اسی دن سے ہمیں سرجوڑ کر بیٹھنا ہے اور ہمیں بہت ضروری کام کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پاس اس وقت جتنا بھی بجٹ ہے، اس کو فوراً عوام کی بھلائی کے منصوبوں میں کیسے خرچ کرسکتے ہیں تاکہ پہلے دن سے عوام کو ان کے دروازے پر ریلیف پر ملنا چاہیے۔