خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے
میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پلان کیا۔
نگرانی کے دوران ایک متروکہ مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، سیکیورٹی ذرائع
دہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، سیکیورٹی ذرائع
کارروائی میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ، سیکیورٹی ذرائع
علاقے میں سرچ آپریشن اور سیناٹیزیشن آپریشن جاری ہے ۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
زیارت: سیکیورٹی فورسز کا زیارت اور ہرنائی کے سرحدی علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن













