Royal TV

News you can trust

Advertisement

لوٹ مار کے سسٹم کو جام کریں گے، اس دن سے ڈریں جب عوام کا سمندراسلام آباد مارچ شروع کرے: حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے چوتھے روز بھی جاری ہے۔ روزانہ رات کی تاریکی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے قیمت میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
امیر جاعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پشاور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ایک لیٹرپیٹرول پر 130 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی بڑی جدوجہد کے کے لیے تیار ہے، اس دن سے ڈریں جب عوام کا سمندر اسلام آباد مارچ شروع کرے، شہباز شریف صاحب آپ کو لیوی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔