Royal TV

News you can trust

Advertisement

عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک جانا ہی نہیںچاہیے تھا حکومت کو خود ہی دیکھ لینا چاہیے تھا۔بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قیدی بیمار ہے تو اس کا علاج ہونا چاہیے، کیونکہ علاج ہر قیدی کا بنیادی حق ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا معاملہ سپریم کورٹ تک جانا ہی نہیں چاہیے تھا، حکومت کو یہ معاملہ خود ہی دیکھ لینا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیدی کی صحت سے متعلق معاملے کو سیاسی یا قانونی پیچیدگیوں میں الجھانے کے بجائے انسانی بنیادوں پر دیکھا جانا چاہیے اور اگر کوئی قیدی بیمار ہے تو اسے مناسب طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔