Royal TV

News you can trust

Advertisement

وفاقی حکومت کے ایندھن کے اخراجات پانچ سال کے دوران تقریباً 190 فیصد بڑھ گئے

وفاقی حکومت کے ایندھن کے اخراجات پانچ سال کے دوران تقریباً 190 فیصد بڑھ گئے۔ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں، محکموں اور ماتحت اداروں کا فیول بل مالی سال 2020-21 میں 7.52 ارب روپے تھا، جو 2024-25 میں بڑھ کر 21.77 ارب روپے ہوگیا۔دستاویز کے مطابق 2021-22 میں ایندھن پر 8.35 ارب روپے خرچ ہوئے، جبکہ 2022-23 میں یہ رقم تقریباً دگنی ہو کر 15.66 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ 2023-24 میں اخراجات 15.67 ارب روپے رہے، تاہم 2024-25 میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا۔حکومت نے پارلیمنٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں فیول اخراجات بڑھنے کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا ہے، جبکہ ایندھن کے استعمال میں اضافے سے متعلق کوئی الگ وضاحت نہیں دی گئی۔