Royal TV

News you can trust

Advertisement

عمران خان کو رات گئے شفا ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل، پولیس کی بھاری نفری تعینات !

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آج ہی اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ منتقلی کے لیے انتظامات مکمل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
شفا انٹرنیشنل اسپتال کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ اسپتال کے قریب سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو بھی لفٹرز کے ذریعے ہٹا دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کو دو روز میں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ منتقلی سے متعلق اقدامات اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں اور وہ اس حوالے سے ضروری کارروائی کر رہی ہے۔