Royal TV

News you can trust

Advertisement

عمران خان کو مصری صدر محمد مرسی کی طرز پر مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے: ڈاکٹر عظمیٰ خان

عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان بار بار کہہ رہے تھے کہ انہیں مصری صدر محمد مرسی کی طرز پر مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق عمران خان نے گزشتہ رات گفتگو میں بتایا کہ ان کے ساتھ بہت ظلم اور تشدد کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں 10 ماہ سے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، کسی سے انسانی رابطہ نہیں ہوتا اور پڑھنے کے لیے مواد بھی نہیں دیا جاتا۔ ان کے مطابق جیل میں ان کی بات نہیں سنی جاتی اور نہ ہی ان کا خیال رکھا جاتا ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا کہ ایک ڈاکٹر کے مطابق طویل قیدِ تنہائی عمران خان کے لیے شدید ذہنی دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ ان کے ساتھ کتنا ظلم کیا جا رہا ہے۔