ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمے میں عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرلی، ملزمہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا، شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔ واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2021 میں گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جن کو اس مقدمے میں بری کردیا گیا ہے جبکہ دیگر مقدمات کی سماعت جاری ہیں۔
گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ، عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا













