پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی ٹیم نے پورے مقابلے میں بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور بھرپور عزم کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 2028 میں سنگاپور میں ہونے والی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔ٹیم کی کامیابی میں صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جیسمن، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر سمیت دیگر کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا۔یہ کامیابی پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کے لیے ایشیائی سطح پر ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
پاکستانی بیٹیوں کا قوم کو یوم آزادی پر شاندار تحفہ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ جیت کر تاریخ رقم کردی













