2022 ورلڈکپ کی متنازع نو بال، مارائس ایرسمس نے حقیقت بتا دی، واقعے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ وہ میچ تھا جو ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے جتوایا تھا۔ میچ کے آخری لمحات میں ایک ہائی فل ٹاس گیند ہوئی۔ ہمیں ہدایت دی جاتی ہے کہ اگر ہائی فل ٹاس پر شاٹ ہوا میں کھیلا جائے تو فوری طور پر اپنا فیصلہ نہ سنائیں، کیونکہ اگر کیچ ہو جائے تو اس کی ریویو کی جا سکتی ہے۔
گیند ہوئی، فیصلہ بہت قریبی تھا اور کوہلی نے گیند ہوا میں مار دی، باؤنڈری پر ایک پاکستانی فیلڈر موجود تھا، اس لیے میں انتظار کر رہا تھا کہ کیچ ہوتا ہے یا چھکا جاتا ہے۔ جب گیند چھکے کے لیے چلی گئی تو میں نے نو بال کا اشارہ دے دیا۔
اس وقت پاکستانی کھلاڑی مجھ سے ناراض تھے اور انہیں لگا کہ کوہلی مجھے فیصلہ دینے پر مجبور کر رہے ہیں۔ لیکن میں نے بابر اعظم کو سمجھایا کہ ہمیں اس لیے انتظار کرنا پڑا کیونکہ گیند ممکنہ طور پر کیچ ہو سکتی تھی۔ بابر نے کہا، ‘ٹھیک ہے، شکریہ’ اور وہاں سے چلے گئے۔ اس کے بعد پورا اسٹیڈیم خاموش ہوگیا۔”













